ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سمیت ملک بھر سے بی جے پی کو جڑ سے ختم کرنا ہے: لالو پرساد کا بیان

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سمیت ملک بھر سے بی جے پی کو جڑ سے ختم کرنا ہے: لالو پرساد کا بیان

Mon, 11 Nov 2024 11:06:53  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 11/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے گزشتہ روز کہا کہ جھارکھنڈ سمیت پورے ملک میں انڈیا اتحاد مضبوط ہو چکا ہے اور اس اسمبلی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مکمل طور پر شکست دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کے حق میں مہم چلانے کے لیے اتوار کو کوڈرما کے ماراچھو پہنچے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آر جے ڈی کے امیدوار سبھاش یادو کو ووٹ دینے اور انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

لالو پرساد  یادو نے اپنے پرانے انداز میں اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ آج صبح ہیلی کاپٹر انہیں دیکھ کر ڈر گیا، اس لیے وہ گاڑی میں سوتے ہوئے سڑک سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد پورے ملک میں مضبوط ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی یہ اتحاد کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اس اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے آپ سب کو آر جے ڈی کے امیدوار سبھاش یادو کو بھاری ووٹوں سے جتوانا چاہیے، اس لیے انہیں کوڈرما سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ انتخابی جلسے سے امیدوار سبھاش یادو کے علاوہ ضلع صدر رامدھن یادو نے بھی خطاب کیا۔


Share: